چدمبرم کو ای ڈی نے تہاڑ جیل سے گرفتار کیا

ای ڈی نے عدالت سے سابق وزیر خزانہ سے پوچھ گچھ کی اجازت مانگی .

0 2

نئی دہلی، 17 اکتوبر(سندیش واہک نیوز ڈیسک)انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے آئی این ایکس میڈیا گھپلہ معاملہ میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو بدھ کو تہاڑ جیل سے گرفتار کرلیاای ڈی نے ضرورت پڑنے پر مسٹر چدمبرم سے پوچھ گچھ اور انہیں گرفتار کرنے کی عدالت سے اجازت ملنے کے بعد انہیں گرفتار کیا۔ ای ڈی نے عدالت سے سابق وزیر خزانہ سے پوچھ گچھ کی اجازت مانگی تھی ای ڈی کے حکام مسٹر چدمبرم سے پوچھ گچھ کے لئے صبح تہاڑ پہنچے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا جانچ ایجنسی عدالت سے انہیں پھر سے حراست میں لینے کی ہدایت دینے کی درخواست کرے گی۔ مسٹر چدمبر م کو اگست میں مرکزی تفتیشی بیورو کے گرفتار کرنے کے بعد عدالت نے انہیں عدالتی حراست میں بھیجنے کی ہدایت دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.